چیف سلیکٹر سے ڈسکس کر کے میچ کی فائنل الیون طے کریں گے، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کے اثر سے پروفیشنل کھلاڑیوں پر کوئی فرق نہیں پڑتا، اسکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے متعلق مجھ سے بھی بات ہوئی تھی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ تین چار دن میں چیزیں تبدیل ہوئی ہیں، ہمارا کام گراؤنڈ میں پرفارم کرنا ہے۔

 

بابر اعظم نے کہا کہ چیف سلیکٹر سے ڈسکس کر کے میچ کی فائنل الیون طے کریں گے اور سیریز کا اچھا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔کپتان نے کہا کہ جو ٹیم کے لیے بہتر ہوگا وہی کریں گے، ٹیم میں اتحاد ہے، کھلاڑی ایک دوسرے کو بیک کرتے ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ میدان میں حکمت عملی حریف کی پوزیشن دیکھ کر اپناتے ہیں، باہر سے دیکھ کر لگتا ہے ایسا کرلیں ویسا کرلیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف جو بہتر ٹیم لگی وہ کھلائی، ٹیسٹ میچ میں ایک غلطی سب تبدیل کردیتی ہے۔

error: Content is protected !!