یونیورسل فائٹ لیگ کے زیر اہتمام کوچنگ کورس اختتام پذیر

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)یونیورسل فائٹ لیگ کے زیراہتمام پاکستان کے چاروں صوبوں میں بیک وقت آن لائن کوچز کورس اختتام پزیرہو گیا۔ یوایف ایلہیڈکوارٹرز امریکہ سے براہ راست تین روزہ کورس میں پشاور لاھور کراچی اور چمن میں سینئر کوچز کو ایم ایم اے یو ایف ایل کھیل کے بارے میں جدید ٹیکنیکس سے آگاہ کیا۔یو ایف ایل پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رحمت گل آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتیہو ئے کہا کہ ڈائریکٹر زاکر اسلام کی نگرانی میں پشاور ، ڈائریکٹر عامر شھزاد کی نگرانی میں لاھور ، شعیب خان کی نگرانی میں کراچی اور ڈائریکٹر امان اللہ خان کی۔

نگرانی میں چمن میں ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ رحمت گل آفریدی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لئے اس کوچنگ کیمپ کا انعقاد ضروری تھا۔ کوچنگ کورس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کوچز کے ساتھ یو ایف ایل معاہدہ کریگا اور پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی الاقوامی مقابلوں کے لئے تیار کرنے کیلئے یو ایف ایل کوچز کو تین ماہ کے لئے بطور یو ایف ایل آفشلز کوچ بھرتی کرینگے اور ہر کوچ کو تین ماہ کیلئے ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ اور کوچز اور کھلاڑیوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ جس سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں مواقع میسر ہونگے اور پاکستان کا نام روشن کرینگے۔۔ اور کھلاڑیوں اور کوچز کو بھاری نقد انعامات ملینگے تاکہ کھلاڑیوں کوچر اور ان کے خاندانوں کو مالی فوائد ملے ۔یو ایف ایل مستقبل میں مزید پروگراموں کا آغاز کریگی ۔

تعارف: newseditor