قومی نیٹ بال چیمپئن شپ،گلگت بلتستان مرد و خواتین ٹیموں کے ٹرائلز 15 ہونگے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گلگت بلتستان کی ٹیموں کے چنائوکے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 15 جون سے گلگت میں شروع ہونگے۔ گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور ٹرائلز کے دوران مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑیوں کا چنائو کیا جائیگا۔پہلے روز مردوں کی ٹیم کے جبکہ دوسرے روزخواتین کی ٹیم کے لئے ٹرائلز ہونگے یاد رہے کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے قومی نیٹ بال چمپئن شپ27جون سے اسلام آباد میں منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے

جس میں پاکستان واپڈ مرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی، چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد وں اور خواتین کی16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

error: Content is protected !!