بیروت(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی ناجیہ رسول نے ورلڈتائیکوانڈو ایشین چیمپئین شپ کے پومزے ایونٹ میںکانسی کا تمغہ جیت لیا،خواتین کے سنگل اوور17 فری اسٹائل ایونٹ میں کوریا نیطلائی۔فلپائن نے چاندی جبکہ پاکستان اور لبنان نے برونز میڈلز اپنے نام کئے۔اس موقع پر ناجیہ رسول کا کہنا تھا کہ اس میگا ایونٹ کے حوالے سے ہمارے کوچز نے تائیکوانڈو کے کھیل کی جدید ٹریننگ اور کھیل سے متعلق نئے قواعد و ضوابط سے مکمل آگاہی فراہم کی ہے۔
قومی تائیکوانڈوپلئیرز میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر نوجوان کھلاڑیوں کو مزید گروم کیا جائے تو یقینا ہمارے کھلاڑی آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ٹورنامنٹس میں پاکستان کا پرچم سربلند کرسکتے ہیں۔ پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے صدو کرنل وسیم جنجوعہ اورنائب صدرعمرسعیدنے ایونٹس کی تیاریو ں کیلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی ہیں کوشش ہو گی کہ مزید میڈلزجیت کرقوم کوخوشخبری دیں۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ نٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے میڈلزجیتنے والے کھلاڑیوں کی حکومتی اور پرائیویٹ اداروں کیجانب سے حوصلہ افزائی کی جائے تو مستقبل میں مزید بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں جو فیدریشن پاکستان کیلئے میڈلز لارہی ہیں ان کے ساتھ حکومت کو زیادہ تعاون کرنا چاہئے سلورمیڈلزجیتنے والے پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں کیلئے پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے پیٹرن ساحل چوہدری کیجانب سے فی کس پچاس ہزار روپے کیش ایوارڈ کااعلان گیا ہے۔