پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ممبر منتخب

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور ساوٗتھ ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ممبر منتخب ہوگئے،خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر اور فیڈریشن کے نائب صدر نثار احمد نے نے سید اظہر علی شاہ کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ممبر منتخب ہونے پہ مبارکباد پیش کی اور اُنھوں نے منسٹری آف بین الصوبائی رابطہ کے اس اقدام کو سراہا۔ اُنھوں نے منسٹربین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل ریٹائرڈآصف زمان،سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ احمد حنیف اورکزئی ، ڈائریکٹر ٹو منسٹر محمدابرار کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اظہرعلی شاہ کو اس اعزاز سے نوازہ۔ اُنھوں نے مزید بتایا کے منسٹری آف بین الصوبائی رابطہ کا یہ عمل پاکستان سایئکلنگ فیڈریشن اور ساوٗتھ ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن کے صدر سید اظہرعلی شاہ کی پاکستان سائیکلنگ کی خدمات کا ثبوت ہے

 

سید اظہر علی شاہ کا پاکستان سپورٹس بورڈکا ممبر بننے پہ سائیکلنگ کو پاکستان میں اور زیادہ رونمائی حاصل ہوگی اور اس سے سائیکلنگ کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔سید اظہر علی شاہ گزشتہ 45سالوں سے سائیکلنگ کی خدمات ادا کر رہے ہیں اور اُنھوں نے پاکستان سائیکلنگ کو انٹرنیشنل سطح پہ اُجاگر کیا، سید اظہر علی شاہ 2دفعہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں اسکے علاوہ وہ ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن ووٹنگ ڈیلیگیٹ کے ممبر بھی ہے سید اظہر علی شاہ کئی نیشنل گیمز اور انٹرنیشنل ایونٹس کا اہتمام کرنے میں اُنکی حدمات ان گنت ہیں اور اُمید کرتے ہیں کے وہ پاکستان سپورٹس کے اہم فیصلوں میں مثبت کردار ادا کرینگے اور اپنے وسیع تجربہ کو بروے کار لا کر پاکستان میں کھیلوں کے معیار کو بلند کرینگے۔

error: Content is protected !!