ایاز خان کی صدارت میں بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس

کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس صدر ایاز خان کے منعقد ہوا، اجلاس میں تیسری ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس 2021ء کیلئے بلوچستان کے کھلاڑیوں کے انتخاب اور دیگر معاملات پر تفصیلاً غور و خوص ہوا، بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جان عالم نے اس موقع پر کہا کہ ان کی سیکرٹری کھیل حکومت بلوچستان عمران گچکی سے اس حوالے سے ملاقات ہو چکی ہے، انہوں نے ہمیں یقین دہانی کراوئی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے

جان عالم نے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ٹریننگ جاری رکھیں، ٹرائلزمیں ابھی وقت ہے، بلوچستان کی ٹیم کے لیے چھ مرد کھلاڑیوں اور چار خواتین کھلاڑیوں کی سلیکشن کی جائے گا،ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کا آغاز 12جولائی سے ہوگاجو کہ 16جولائی تک جاری رہے گا،اس سائیکل ریس میں صرف وہی کھلاڑیوں شرکت کر سکیں گے،کہ جنہوں نے کرونا ویکسی نیشن کی ہو گی اور جن کے پاس پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ یو سی آئی کارڈ ہوں گے

یا جنہوں نے یو سی آئی کارڈ کے لئے فارم جمع کئے ہیں،کیونکہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے پابندی عائد کی ہے کہ جن کے پاس یو سی آئی کارڈ نہیں ہوں گے اور یا جنہوں نے کورونا ویکسی نیشن نہیں کی ہو گی وہ اس ریس میں شرکت نہیں کر سکتے۔ لہذا تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی جاتی ہے، کہ فوراً اپنے یو سی آئی فارم جمع کروا دیں اور ویکسینیشن لگوا لیں، بصورت دیگر وہ اس سائیکل ریس میں شرکت سے محروم رہیں گے، اگر کھلاڑیوں کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو فوراً ہم سے رابط کریں تاکہ ان کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔

error: Content is protected !!