آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوبارہ آغاز ہوگیا

کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں جناح کرکٹ کلب نے نارتھ شائر کرکٹ کلب کو باآسانی پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

نارتھ شائر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 44.2 اوورز میں تمام وکٹوں پر 224 رنز بنائے. اسامہ خان نے 52 رنز محمد عاصم نے 33 رنز , آذان زیدی نے 31 رنز اور عبدالمغیز نے 30 رنز اسکور کئے ۔علی شینواری نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں جناح کرکٹ کلب کی ٹیم نے 38.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا نعمان اللہ نے ناقابل شکست 98 رنز جبکہ شہریار جدون نے 32 اور سفیان صابر نے 30 رنز اسکور کئے۔اسامہ خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایمپائرنگ کے فرائض شاہد اسلم اور اصغر شاہ نے سر انجام دئیے جبکہ مستجاب عالم آفیشل اسکورر تھے۔


ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں باب وولمر کرکٹ کلب نے منصورہ اسپورٹس کو 85 رنز سے شکست دیدی۔ باب وولمر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.2 اوورز میں 241 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ضیاء عباس نے 49, سعد بیگ نے 48 اور ہارون ارشد نے 37 رنز بنائے۔ فہد غفور اور جھانگیر مغل نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں منصورہ اسپورٹس 31.3 اوورز میں 156رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ فواد غفور نے 64 رنز جبکہ عارف زیدی نے 19 رنز اسکور کئے ۔ حذیفہ کفیل اور محمد بلال نے 3٫3 جبکہ محمد فواد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایمپائرنگ کے فرائض جاوید جعفری اور محمد یونس نے سرانجام دئیے جبکہ جنید افضل آفیشل اسکورر تھے۔

error: Content is protected !!