چارسدہ او ر پشاور کی کبڈی ٹیموں کے مابین میچ 20جون کوکھیلاجائیگا،سید سلطان بری


پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن نے کوروناء میں کمی آتے ہی ایک مرتبہ صوبے میں کبڈی کی سرگرمیاں شروع کردی ۔پہلے مرحلے میں چارسدہ او ر پشاور کی ٹیموں کے مابین میچ 20جون کوشبقدر میں آخون ظفر باباکے گرائونڈ پر کھیلاجائیگا۔جسکے لئے ارگنائزنگ کمیٹی نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اورانٹر نیشنل ریفری سید سلطان بری کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانامحمد سرور،اولمپک کے صدر سید عاقل شاہ اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواکے ڈی جی اسفندیار خٹک کی سرپرستی میں صوبائی ایسوسی ایشن نے صوبے میں کبڈی کھیل کو فروغ دیا،جہاں پرنہ صرف مردوں بلکہ خواتین کھلاڑیوں کے مابین بھی مقابلے منعقد کرائے جارہے ہیں،انہوںنے کہاکہ اللہ کے فضل سے پشاورسمیت بنوں،کوہاٹ،چارسدہ،صوابی،سوات،نوشہرہ،مردان،لکی مروت،ڈی آئی خان ودیگر اضلاع میں ضلعی ایسوسی ایشنزکی مکمل تعاون سے وقتاًفوقتاًجونیئرز اور سینئرزکھلاڑیوں کے مابین کبڈی ٹورنامنٹس کا انعقاد کیاجارہاہے ،جسکے باعث ہمیں بہتر کھلاڑی مل رہے ہیں۔سید سلطان بری نے کہاکہ کوروناوباء کے دوران صوبے بھر میں ٹورنامنٹس کا انعقادمتاثر ہواتھا لیکن اللہ کا فضل ہے اب اس بیماری میں خاصی کمی آتے ہی ایک مرتبہ پھر مقابلوں کاآغازکردیااور پہلامیچ چارسدہ اور پشاور کبڈی ٹیموں کے درمیان شبقدرمیں آخون ظفر باباگرائونڈپر کھیلاجائیگا۔

تعارف: newseditor