ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ بچے کھیلوں کی طرٖ ف راغب ہوں،جعفر شاہ

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی کوروناوباء میں کمی آنے پر قیوم سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کے روزمرہ پریکٹس کا سلسلہ شروع ہوگیااوراسکے ساتھ ہی کمپلیکس کے مختلف مقامات کی باقاعدہ صفائی ہورہی ہے جبکہ کھلاڑیوں کی فٹنس کیلئے ایک جدیدمشینوں سے آراستہ جیم سمیت اوپن ایئر جیم کی سہولت بھی مہیاکی گئی ہے،اور اس طرح ایک طویل دورانیہ کے بعد سٹیڈیم کی رونقیں بحال ہوگئیں۔سٹیڈیم کے ایڈمنسٹریٹر جعفر شاہ ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک کی ہدایت پر کھلاڑیوں کوتمام تر سہولیات کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور شہر کے سب سے بڑے سپورٹس کمپلیکس میں روزانہ کی بنیاد پرکھلاڑیوں کو فٹ بال،اتھلیٹکس،جمناسٹک،ہاکی،والی بال،باسکٹ بال،کرکٹ،ویٹ لفٹنگ،ٹینس،ٹیبل ٹینس،باکسنگ،بیڈمنٹن،سوئمنگ،سکواش،تائیکوانڈو،ووشو،کراٹے سمیت مختلف کھیلوں کی ٹریننگ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جن میں سے کئی کھلاڑیوں نے اپنے اپنے کھیل میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے او ر پاکستان کا نام روشن کیاہے اور امیدہے کہ مزید کھلاڑی بھی اس سے بڑھ کر پرفارمنس دینگے۔اس ضمن میں ایڈمنسٹریٹر جعفر شاہ کا کہناہے کہ کھلاڑی ہمارا فخر ہے ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ بچے کھیلوں کی طرٖ ف راغب ہوں،اور اسکے ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں تواتر کیساتھ جاری رہے تاکہ ہمیں فٹ بال،ہاکی،اتھلیٹکس،والی بال،بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس مختلف کھیلوں میں بہترین ٹیلنٹ سامنے آسکے

انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایت وسرپرستی میں ڈی جی سپورٹس اسفندیارخٹک نے جس قدر صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کیاہے وہ قابل تعریف ہے،جبکہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس،طہماس سٹیڈیم اور خصوصاًقیوم سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کیلئے ایک بہترین ماحول بنایاہواہے،کوروناوباء میں کمی آتے ہیں سپورٹس کی سرگرمیاں بحال کردی ہیں جبکہ سٹیڈیم خوبصورت نظر آنے کیلئے صفائی کا خاص خیال رکھاجارہاہے،انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں اور آفیشلزکی حفاظت کیلئے مین گیٹ سمیت مختلف مقامات پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،جعفر شاہ نے مزید کہاکہ سٹیڈیم میں فرینڈلی ماحول بنانے کیلئے ملازمین اور کھلاڑیوں کے آپس میں بھائی چارے کی روایات کو فروغ دے رہے ہیں اور اللہ کے فضل سے ہمیں بہت کامیابی ملی ہے۔

error: Content is protected !!