نیشنل ووشوچمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخواکے مرد وخواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کوئٹہ کیلئے روانہ


پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ووشو،کنگفوفیڈریشن کے زیر اہتمام 24جون تا30جون کوئٹہ میں منعقد ہ نیشنل ووشوچمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخواٹیم کینٹ ریلوے سٹیشن سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگئی،ٹیم کیساتھ صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے صدر رحمت گل آفریدی، سیکرٹری نجم اللہ صافی،ایسوسی ایٹ سیکرٹری خیضر اللہ ،نعمت گل بھی جائینگے۔روانگی سے قبل نجم اللہ صافی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے فضل سے خیبر پختونخوامیں ووشو کو کافی فروغ ملاہے یہی وجہ ہے کہ پشاور،بنوں،سوات،دیر،ملاکنڈ،کوہاٹ،لکی مروت اور دیگر اضلاع سے ہمیں گراس روٹس لیول پر ٹیلنٹ سامنے آرہاہے ،

انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ ہم نے جونیئر کھلاڑیوں کو ترجیح دیکر جونیئر زباصلاحیت کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ دی ہے امید ہے کہ انشاء اللہ نیشنل چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے،انہوںنے مزیدکہاکہ کوروناسے قبل تربیتی کیمپ لگایاتھا لیکن کوروناوباء کی وجہ سے کیمپ متاثر ہوا

تاہم یکم جون سے کیمپ دوبارہ شرو ع کیا جو 21جون تک رہا،اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور کوالیفائڈ کوچ خیضر اللہ کا کہناتھاکہ پاکستان فیڈریشن کی سیکرٹری امبرین افتخار اور صوبائی ایسوسی ایشن کے صدر رحمت گل آفریدی کی کاوشوں سے خیبر پختونخوامیں ووشوکھیل عروج پر ہے کیونکہ صوبے میں کلبوں کی تعدادروزبروزبڑھ رہی ہے امیدہے کہ مستقبل میں یہ کھیل مزید ترقی کرے گا۔

error: Content is protected !!