اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں فہمیدہ مرزا نے کیفے ٹیریا کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس جناح اسٹیڈیم میں کیفے ٹیریا کا سنگ بنیاد رکھا اور سرخ فیتہ کاٹ کر اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان سمیت پاکستان سپورٹس بورڈ کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کا کہا کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔ 16 ملین سے زائد لاگت سے بننے والے اس پراجیکٹ کو ریکارڈ 6 ماہ میں مکمل کیا جائے۔

تعارف: newseditor