پنجاب کی تاریخ کے پہلے سپورٹس میڈیسن کلینک کا افتتاح دسمبر میں ہوگا.

 

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کا پہلے سپورٹس میڈیسن کلینک کے افتتاح کا اعلان

پنجاب کی تاریخ کے پہلے سپورٹس میڈیسن کلینک کا افتتاح دسمبر کے پہلے ہفتہ میں ہوگا

سپورٹس میڈیسن کلینک میں آرتھوپیڈک، فزیوتھراپسٹ، سائیکالوجسٹ و دیگر ڈاکٹرز اور ماہرین دستیاب ہوں گئے، ڈی جی سپورٹس پنجاب

جہاں کھلاڑیوں اور کوچز کافری کنسلٹنسی اور مفت علاج کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کو انجریز سے بچنے کے لئے آگاہی دی جائے گی، ڈاکٹر آصف طفیل

ڈی جی سپورٹس ڈاکٹر آصف طفیل کا گھرکی ہسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک کا دورہ، ہسپتال انتظامیہ نے بریفنگ بھی دی

 

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے تعمیر ہونیوالے پہلے سپورٹس میڈیسن کلینک کا دسمبر کے پہلے ہفتہ میں افتتاح کا اعلان کردیا ہے،

سپورٹس میڈیسن کلینک کے افتتاح کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اس حوالے سے ڈی جی سپورٹس ڈاکٹر آصف طفیل نے گھرکی ہسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک کا دورہ کیا ہے،آرتھوپیڈک کے مختلف شعبہ جات دیکھے اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے انہیں بریفنگ بھی دی ہے،

ڈی جی سپورٹس ڈاکٹر آصف طفیل نے اس موقع پر کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے سپورٹس میڈ یسن کلینک کی تعمیرمکمل ہو چکی ہے،دسمبر کے پہلے ہفتہ میں کلینک کا افتتاح کر دیا جائے گا،

سپورٹس میڈیسن کلینک میں آرتھوپیڈک، فزیوتھراپسٹ، سائیکالوجسٹ و دیگر ڈاکٹرز اور ماہرین دستیاب ہوں گئے، جو کھلاڑیوں اور کوچز کوفری کنسلٹنسی اور مفت علاج کریں گے اور پھر کھلاڑیوں کو انجریز سے بچنے کے لئے آگاہی دی جائے گی،

سپورٹس میڈیسن کلینک سے ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہو گی،ہماری سپورٹس ترقی کرئے گی۔
گھرکی ہسپتال میں ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا،

جدید مشینری اور مریضوں کے علاج معالجہ کابھی معائنہ کیا۔اس موقع پرڈاکٹر نعیم نے انھیں ہسپتال کے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی،ڈی جی سپورٹس پنجاب نے اس موقع پر کہا ہے کہ گھر کی ہسپتال کے دورہ کا مقصد سپورٹس بورڈ پنجاب کے سپورٹس میڈیسن کلینک میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات مہیا کرنا ہے۔

 

 

 

error: Content is protected !!