15ویں قومی ویمن ہینڈبال چیمپئن شپ 29 جون سے شروع ہوگی

اسلام آباد۔ ():پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 15ویں قومی ویمن ہینڈبال چیمپئن شپ 29 جون سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگی، گذشتہ روزپاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر حاجی محمد شفیق نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا شامل ہیں، چیمپئن شپ 4 جولائی تک جاری رہے گی  اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،

تعارف: newseditor