بین الاقوامی آن لائن سیمینار و کانفرنس برائے روایتی کھیل کا انعقاد


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان و جنوبی ایشیائی ٹریڈیشنل اسپورٹس گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام "بین الاقوامی آن لائن سیمینار” مورخہ تیس جون سنہ 2021 بوقت تین بجے سہ پہر اور "کانفرنس” بوقت چار بجے منعقد کی جا رہی ہیں جس میں پوری دنیا سے روایتی کھیلوں کے عہدیداران کی شرکت کی تصدیق ہو گئی ہے, جبکہ کانفرنس میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کوچز اور کھلاڑی رجسٹریشن فارم کے ذریعے شرکت کر سکتے ہیں. مذکورہ سیمینار اور کانفرنس کو عالمی تنظیم (ITSGA) اسپین اور ایشیائی تنظیم کی سرپرستی حاصل ہے. کووڈ کی عالمگیر وبائی صورت حال کے تناظر میں یہ ویبینار انتہائی اہمیت کے حامل ہیں.

تعارف: newseditor