ایشین چیمپئنز ٹرافی؛ سینئر ہاکی ٹیم کیلئے 30 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن کلیم اللہ خان, ممبران سیلیکشن کمیٹی, اولمپیئن ناصر علی,اولمپیئن رحیم خان,اولمپیئن شکیل عباسی , انٹر نیشنل لئیق لاشاری کی زیر نگرانی بھارت کے شہر چنائے میں 3 تا 12 اگست ہونے والی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت یلئےک  کے ٹرائلز نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئے.

مزکورہ ٹرائلز میں 30 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا. جس میں گول کیپرز اکمل حسین,عبداللہ اشتیاق, علی رضا, ڈیفینڈرز محمد عبداللہ,سفیان خان,ارباز احمد ,عقیل احمد, بلال اسلم,مڈ فیلڈرز احتشام اسلم, مرتضی یعقوب, ارشد لیاقت , زکریا حیات, جنید منظور, ارباز ایاز, محمد باقر ,ندیم خان, اسٹرائکرز رانا وحید , عمر بھٹہ,رومان خان, رانا سہیل رہاض, عبدالرحمن, افراز, حنان شاہد,وقار علی, بشارت علی,شاہزہب خان, عبدالوہاب, محمد ارسلان, محمد عماد اور عبدالقیوم شامل ہیں.

 

اس موقع پر پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل حیدر حسین,چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ خان, ممبران سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن ناصر علی, اولمپیئن رحیم خان, انٹرنیشنل لئیق لاشاری,کیمپ ٹیم منیجمنٹ منیجر کرنل ر عمر صابر ,کوچز پینل اولمپیئن محمد ثقلین, اولمپیئن ریحان بٹ, ,اولمپیئن دلاور حسین,اولمپیئن حسیم خان گول کیپر کوچ عبدالغفور بھی موجود تھے.

 

error: Content is protected !!