پی سی ون کے لارے ، سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی نااہلی کے باعث تاحال آبزرویشن ختم نہیں کئے جاسکے

 

پی سی ون کے لارے ، سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی نااہلی کے باعث تاحال آبزرویشن ختم نہیں کئے جاسکے

ڈیلی ویج ملازمین سمیت کوچز کے احتجاج کیلئے رابطے شروع

مسرت اللہ جان

سپورٹس ڈائریکٹریٹ کا پی سی ون ڈائریکٹریٹ کی نااہل افسران کے باعث تاحال منظور نہیں ہوا اور پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈیپارٹمنٹ کو متعدد مرتبہ بھیجے گئے مراسلوں پر تاحال سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے خاموشی اختیار کررکھی ہیں ، جس کی وجہ سب سے زیادہ صوبہ بھر کے مختلف سپورٹس کمپلیکسز میں کام کرنے والے ڈیلی ویجزملازمین اور کوچز متاثر ہورہے ہیں.

ان ملازمین کو یہ کہہ کرگذشتہ پانچ ماہ سے ٹرخایا جارہا ہے کہ تاحال پی سی ون منظور نہیں ہوا جبکہ کبھی انہیں یہ کہہ کر باہر نکال دیا جاتا ہے کہ تاحال فنڈز کی کمی ہے جبکہ دوسری طرف اٹھارہ ایسے ڈیلی ویج ملازم بھی کام کررہے ہیں جنہیں ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی آشیرباد حاصل ہے اور ا ن کیلئے فنڈز موجود ہے ان میں بعض ایسے ملازمین بھی ہیں جن کے نام تو تنخواہ لینے کی فہرست میں شامل ہیں لیکن وہ ڈیوٹی کہاں پر کررہے ہیں اس بارے میں کسی کو معلومات حاصل نہیں.

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹر خالد محمود نے آنے کے بعد پشاور سپورٹس کمپلیکس سمیت صوبہ بھر کے تمام سپورٹس کمپلیکسز میں کام کرنے والے ڈیلی ویج ملازمین بشمول کوچز کو بھی فارغ یہ کہہ کر فارغ کردیا گیا کہ نیا پی سی ون تیار ہورہا ہے اور اس کی منظوری کے بعد انہیں دوبارہ تعینات کیا جائیگا ان ڈیلی ویجز ملازمین آٹھ سے د س سال تک کام کرنے والے ملازمین بشمول کوچز شامل ہیں جن کی تعداد کم و بیش تین سو تک بن رہی ہیں

دوسری طرف صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے پی سی ون بھیج دیا تھا جس پر پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ نے آبزرویشن دی تھی جنہیں ختم کرکے دوبارہ منظوری کیلئے بھیجا جانا تھا لیکن تاحال اس پر خاموشی چھائی ہوئی ہیں اور کوئی ان آبزرویشن کے بارے میں بات نہیں کررہا ، اور نہ ہی پی سی ون کی منظوری سے متعلق ڈیلی ویج ملازمین کو آگاہ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے کم و بیش پانچ ماہ سے زائد عرصہ سے بیروزگار رہنے والے ڈیلی ویج ملازمین نے اب احتجاج کیلئے رابطے شروع کردئیے

 

 

error: Content is protected !!