کشمیر پریمئر لیگ میں بدانتظامی پر قابو نہ پایا جاسکا

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر مظفرآباد میں جاری کشمیر پریمئر لیگ کی بدانتظامیوں ہر قابو نہ پایا جاسکا۔ ایک روز کچھ مناسب انتظامات نظر آنے کے بعد دوبارہ افرا تفریح کا شکار ہوگیا۔ میڈیا گیلری میں کءی درجن افراد جن میں مرد خواتین اور بچے شامل تھے صحافیوں کی کرسیاں اٹھا کر اوپر پویلین لے گئے اور صحافیوں نے کھڑے ہو کر اپنی پیشہ ورانہ خدماتِ انجام دیں۔ پاکستان کے مختلف شہہروں سے آیے ہوئے مہمان صحافی سخت پریشانی کا شکار رہے اور کے پی ایل کی انتظامیہ سے میڈیا کوآرڈینیٹر کی عدم دلچسپی اور صحافیوں کو سہولیات فراہم کرنے سے قاصر شخصیت کو اس کا زمہ دار قرار دیا۔ مقامی صحافیوں نے اس صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور اسے کشمیر کی مہمان نوازی کے منافی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور مظفرآباد سے ہر قسم کا عملہ لینے کے بجائے آسلام آباد سے ایسے افراد کو یم پر مسلط کیا جو کسی صورت زمہ داری نبھانے کے لاءق نہیں ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیا گیلری کو فوری طور پر صرف صحافیوں کے لئے مختص کیا جائے ورنہ یر فورم پر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!