جونئیر ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے جونیئر ہاکی ٹیم براستہ مسقط عمان کے شہر صلالہ روانہ ہوگئی.

 

جونئیر ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے جونیئر ہاکی ٹیم براستہ مسقط عمان کے شہر صلالہ روانہ ہوگئی.

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

قومی جونیئر ٹیم 18 رکنی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے. جبکہ چھ کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائے میں رکھا گیا ہے.

ٹیم کے ہمراہ منیجر و چیف کوچ اولمپیئن حنیف خان, ٹیم کنسلٹنٹ رویلمنٹ آلٹمنس, کوچنگ کوچ اولمپیئن زیشان اشرف, اسسٹنٹ کوچ آصف احمد خان,

ویڈیو انالسٹ سید علی عباس, فزیو تھراپسٹ وقاص محمود کے علاوہ 18 رکنی جونیئر ٹیم میں علی رضا, محمد فیضان جنجوعہ, محمد عبداللہ(کپتان), عقیل احمد,ارباز احمد, احتشام اسلم,ے محمد سفیان خان, ارباز ایاز, محمد مرتضی یعقوب, ارشد لیاقت, علی مرتضی, زکریا حیات, عبدالرحمان, عبدالقیوم ڈوگر,

 

 

عبدالحنان شاہد(وائس کپتان), عبدالوہاب, بشارتے علی, بلال اکرم شامل ہیں. جبکہ اسٹینڈ بائے میں بلال خان(گول کیپر), محمد بلال اسلم, محمد باقر, محمد ندیم خان,محمد عدنان اور وقار علی شامل ہیں.

واضع رہے جونیئرایشیاء ہاکی کپ 23 مئی تا یکم جون عمان کے شہر صلالہ میں کھیلا جائے گا. جونیئرایشیاء ہاکی کپ میں شامل ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے.

پول اے میں پاکستان, انڈیا,جاپان, تھائی لینڈ, چائینیز تھائی پے جبکہ پول بی میں کوریا , ملائشیا,عمان,بنگلا دیش اور ازبکستان شامل ہیں.

پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو چائینیز تھائی پے , دوسرا میچ 24 مئی کو تھائی لینڈ, تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا.

 

 

error: Content is protected !!