فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایشین کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

 

 فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایشین کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق قومی ٹیم پہلے راؤنڈ میں کمبوڈیا سے نبرد آزما ہو گی ، پہلے مرحلے کے میچ 12 اور 17 اکتوبر کو ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ہوں گے۔

راؤنڈ ون میں کل 20 ٹیمیں برتری کی جنگ لڑیں گی اور 10 بہترین ٹیمیں دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

فیفا رینکنگ کی بنیاد پر 26 ٹیمیں پہلے ہی راؤنڈ ٹو میں پہنچ چکی ہیں۔

یوں 10 کوالیفائرز سمیت 36 ٹیموں کو 9 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا ، گروپ کی فاتح اور رنرز اپ ٹیمیں ورلڈ کپ 2026 میں شریک ہوں گی۔

فیفا کی عالمی رینکنگ میں اس وقت پاکستان کا نمبر 201 ہے 

 

error: Content is protected !!