پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پہلی فائیو اے سائیڈ چیف منسٹرپنجاب قومی وومن ہاکی چیمپین شپ کےآفیشلزتعینات، مسز عابدہ تنویر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر تعینات، راشد محمود بٹ ایمپائرز مینجر متعین ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیراہتمام،پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی پہلی چیف منسٹر پنجاب قومی وومن فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپین شپ 7 تا 12 ستمبر نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائیگی۔ ایونٹ کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے اصول و ضوابط کے مطابق کھلانے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ٹیکنیکل آفیشلز اور ایمپائرز پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ کی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مسز عابدہ تنویر (لاہور) تعینات کی گئی ہیں جبکہ مس گلشن نسرین (لاہور) بطور اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر متعین کی گئی ہیں۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ایف آئی ایچ ایمپائرز مینجر راشد محمود بٹ (لاہور) بطور ایمپائرز مینجر تعینات کئے گئے ہیں جبکہ مس رضیہ رضوی (راولپنڈی) بطور اسسٹنٹ ایمپائرز مینجر خدمات سرانجام دینگی۔
ٹیکنیکل آفیشلز میں مس لبنی طلعت (لاہور)، مس سونیا خان (واپڈا)، مس کومل بٹ (لاہور)، مس زیب النساء (لاہور)، مس ثناء حنفی (لاہور)، مس صبا سعید (واپڈا)، مس پروین شفیع (راولپنڈی)، مس ساجدہ لطیف (فیصل آباد)، مس بینش علی (کراچی) اور مس مقدس فاطمہ (لاہور) شامل ہیں
ایمپائرز پینل میں یاسر خورشید انٹرنیشنل (ریلویز)، حافظ عاطف ملک انٹرنیشنل (لاہور)، ایم مظہر وسیم (ننکانہ صاحب)، بینش حیات انٹرنیشنل (واپڈا)، مس گل پری (کے پی کے) اور مس عقیلہ نسیم (لاہور) شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ آفیشلز، ایمپائرز اور مینجرز بریفنگ میٹنگ 6 ستمبر کو ہوگی۔ ایمپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کی میٹنگ دوپہر 3:00 بجے جبکہ ایونٹ میں شریک ٹیموں کے مینجرز کپتان اور کوچز کی میٹنگ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی زیرصدارت 4:00 بجے شام ہوگی۔