ڈویژ نل ٹیبل ٹینس چمپئن شپ ایبٹ آباد میں شروع ہوگئی

ایبٹ آباد(سپورٹس رپورٹر)ڈویژ نل ٹیبل ٹینس چمپئن شپ ایبٹ آباد میں شروع ہوگئی باقائدہ افتتاح ملک نوید اعوان نے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر محمد زاہد صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر شاہد رفیق مغل ممتاز تیبل تینس پلیئر ساجد رفیق مغل اور ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی

اس موقع پر ساجد رفیق مغل اور زیشان کے مابین بیسٹ آف تھری میچ کھیلا گیا جس میں زیشان نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی سکور11-9-11-8رہا اس موقع پر مہمان کصوصی ملک نوید اعوان نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد کرنے سے علاقے کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور کھیلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے

نوجوان بہت سی برائیوں سے بچ کر مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوتے ہیں اور جہان کہیں بھی کھیل ہوگا میرا ہر ممکن تعاون حاصل رہے گا انہوں نے آرگنائزر کے لئے پچاس ہزار راپے کا اعلان کیا ایونٹ تین روز تک جاری رہے گا اور فائنل کے مہمان خصوصی سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود ہونگے

error: Content is protected !!