آل کراچی ہیپ کیڈو چیمپئن شپ،ماسٹرنسیم بہترین کھلاڑی قرارپاٸے

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) النوراسپورٹس کمپلیکس میں آل کراچی ہیپ کیڈو چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگری کےمقابلے ہوئے۔ویمنز ڈبلزمیں طوبیٰ عبدالصمد اور رافعہ عبدالصمد نے کامیابی سمیٹی۔ گروپ پرفارمنس میں امجد علی،ایم یاسر،عثمان ،عدنان ،عمر اور فیصل نے میدان مارا۔


پاکستان ہیپ کیڈو فیڈریشن کےچئیرمین اور چیف جیوری گرینڈ ماسٹر رضوان مصطفیٰ زبیری نے بتایاایونٹ میں کئی کلبز نے حصہ لیا اور ہیپ کیڈوکی مختلف تکنیکس پیش کی گئیں۔تلواربازی میں شہیر شہزاد،نن چکو میں ماسٹر سقراط فاروقی نے شان دار کارکردگی دکھائی ۔

فری پرفارمنس میں ماسٹر ایم نسیم خان نے عمدہ کارکردگی دکھائی ۔ چیف جیو ری گرینڈ ماسٹررضوان مصطفیٰ زبیری نے انہیں ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

error: Content is protected !!