آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے کھلاڑیوں نے ملاقات کی ،آرمی چیف نے اولمپینز کی کوششوں کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اولمپینز سے کہا کہ اولمپکس میں آپ کی شرکت نے پاکستانی قوم بالخصوص نوجوانوں کو متاثر کیا ہے، فوج نے ہمیشہ کھیلوں کی حمایت کی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی نہ صرف اعزاز ہے بلکہ قوم کیلئے باعث فخر بھی ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو مستقبل کی کوششوں میں پاک فوج کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔اس موقع پر کھلاڑی ارشد ندیم، طلحہ طالب، حوالدار محمد خلیل اختر، سپاہی گلفام جوزف نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔