پشاور میں ریفری ججز کورس 3 ستمبر سے شروع ہوگا، نجم اللہ صافی

پاکستان ووشوفیڈریشن کے زیر اہتمام پشاور میں ریفری ججزکورس تین ستمبر سے شروع ہوگا،پانچ ستمبر تک منعقدہ اس کورس میں خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع سے کوچز،ریفری اور کھلاڑی حصہ لیںگے۔خیبر پختونخواووشوایسوسی ایشن کے سیکرٹری نجم اللہ صافی کے مطابق ووشوفیڈریشن کے چیئرمین ملک افتخار اعوان ،صدر آمان اللہ اچکزئی،سینئر نائب صدر رحمت گل آفریدی اور سیکرٹری آمبرین ملک ملک میں ووشوکے فروغ کیلئے احسن اندازمیں کام کررہی ہے ،اس ضمن میں خیبر پختونخوامیں آفشیلزاور کھلاڑیوںکی استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے کورس منعقد کرانے کا فیصلہ کیا،تین تا پانچ ستمبرمنعقدہ اس کورس میں پشاور،مردان،کوہاٹ،نوشہرہ،بنوں،سوات،دیر،ملاکنڈ،ڈی آئی خان سمیت مختلف اضلاع سے ریفری ججزاورکھلاڑی شریک ہونگے،کورس کے شرکا کو گرینڈماسٹرملک افتخار ملک اعوان اور سیکرٹری آمبرین ملک شرکا کو ٹریننگ دینگے،نجم اللہ صافی نے کہاکہ انشا اللہ اس کورس نے ریفریز اور کوچز سمیت کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا،انہوںنے کہاکہ اللہ کے فضل سے خیبر پختونخوامیں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور صوبے میں ووشودن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہورہاہے۔

تعارف: newseditor