ٹاپ سیڈطیب کو شکست،ناصر اقبال نے پی ایس ایف سکواش چیمپئن شپ جیت لی

ناصر اقبال نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ طیب اسلم کو شکست دے کر پی ایس ایف سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ اسلام آباد کے سکواش کمپلکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں عالمی نمبر 102 ناصر اقبال نے عالمی نمبر 44 طیب اسلم کو پونے گھنٹے جاری رہنے والے فائنل میں 3-2 سے شکست دی۔طیب اسلم نے ابتدائی دونوں سیٹ جیت کر اپنی فتح کے امکانات کو روشن کیا لیکن ناصر اقبال نے ناقابل شکست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری تین سیٹ جیت کر اپنی کامیابی کو ممکن بنایا۔ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی سینئر وائس پریزیڈنٹ پاکستان سکواش فیڈریشن ایئرمارشل عامر مسعود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

error: Content is protected !!