پشاور(سپورٹس رپورٹر) بین الصوبائی انڈر17اتھلیٹکس چمپئن شپ 22تا23ستمبر پشاور میں منعقد ہوگی،قیوم سٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک مپر ہونیوالے ان مقابلوں میں اسلام آباد،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر سمیت چاروں صوبوں سے مرد وخواتین ٹیمیں حصہ لیں گی۔جسکے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔سابق انٹر نیشنل اتھلیٹ اور پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر جعفرشاہ کے مطابق یہ 22تا 23ستمبر منعقدہ دوروزہ ایونٹ سے ملک بھر اور خصوصاًخیبر پختونخواکے کھلاڑیوں کوایک آگے بڑھنے کا ایک بہتر مقابلہ میسر یوگا۔
انہوںنے صوبائی حکومت کی ہدایت پر خیبر پختونخوامیں ڈسٹرکٹ،ڈویژنل ،صوبائی اور قومی سطح کے مقابلے منعقد کرانے کا آغازہواہے جس سے یقیناًصوبے میں کھیلوں کو فروغ ملاہے ،انہوںنے کہاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ،اتھلیٹکس فیڈریشن اور صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے باہمی تعاون سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں بین الصوبائی اتھلیٹکس چمپئن شپ کھیلوں کی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔