سکواش کھلاڑی ناصر اقبال ایک بار پھر اڑان بھرنے لگے،اگلاہدف ورلڈچمپئن بنناہے،ناصر اقبال

پشاور(غنی الرحمن /سپورٹس رپورٹر)سکواش کھلاڑی ناصر اقبال پابندیوں سے نکل کر ایک مرتبہ پھر ورلڈ چمپئن بننے کیلئے تگ ودوکرنے لگے ہیں،اپنی فٹنس برقرار رکھااوراب تک مسلسل 12قومی اور انٹر نیشنل ایونٹس جیت پر سب کو حیران کردیا،جبکہ حال ہی میں پی ایس ایف کمبکس سپورٹس سکواش چمپئن شپ جیت کر جیتنے حوصلے پلندہوگئے۔سکواش کے باصلاحیت کھلاڑی ورلڈنمبر 102 ناصر اقبال سے پابندی اٹھنے کے بعدایک بارپھر فارم میں آگئے

جنہوںنے اب تک قومی اور انٹر نیشنل کے 12ایونٹس جیت کر سب کو حیران کردیا،انہوںنے حال ہی اسلام آباد میں منعقدہ پی ایس ایف کمبیکس سپورٹس سکواش چمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نمبر ون اور ورلڈنمبر 44کو شکست دیکر کارنامہ انجام دیا،جبکہ پشاور میں پی ایس ایف سٹیلائٹ انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ بھی اپنے نام کیاتھا، اورساتھ ہی چار مرتبہ سندھ اوپن کا ٹائٹل جیتا،پنجاب اوپن،خیبر پختونخوااوپن سمیت12مقابلے جیت کر اپنی صلاحیتوں کو منوایاہے۔پشاور پہنچنے پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سکواش کے ورلڈ نمبر 102ناصر اقبال نے کہاکہ میری نظریں عالمی چمپئن ٹائٹل ہے اور انشاء اللہ ایک دن اس خواب کو عملی جامہ پہنچائوںگا،اگر پابندی کا مسلہ نہ ہوتا تو پاکستان کیلئے کئی اعزازات حاصل کرنے میں کامیا ہوجاتا،لیکن اللہ کو منظور نہیں تھا اوران پر پابندی لگی ،لیکن اس سے ان کا جذبہ پست نہ ہوسکااور ایک نئے جذبے سے واپسی کردی ہے وہ پشاور کے قمرزمان سکواش کورٹس میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ سکواش اکیڈمیں میںاپنے کوچ طاہر اقبال سے ٹریننگ لے رہاہوں ،جس سے انکی کھیل میں نکھار آرہاہے، انہوں نے کہاکہ وہ ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک کابہت مشکور ہیں کہ انہوںنے مجھے یہ سہولت فراہم کردی ہے ۔

error: Content is protected !!