سندھ وومین کپ انٹر کلب / انٹر اکیڈمیز کرکٹ چیمپئن شپ اے آر کرکٹ اکیڈمی حیدرآباد نے جیت لی

سندھ وومین کپ انٹر کلب / انٹر اکیڈمیز کرکٹ چیمپئن شپ اے آر کرکٹ اکیڈمی حیدرآباد نے جیت لی ، فائنل میں وومین کرکٹ گرومرز اکیڈمی حیدرآباد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح ٹیم کی کپتان ساجدہ شاہ پلیئر آف دی میچ جبکہ گرومرز اکیڈمی کی کنزہ گل پلیئر آف دی چیمپیئن شپ قرار پائی، سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی نیاز اسٹیڈیم میں کھیلی جارہی چیمپیئن شپ کے آخری معرکہ میں وومین کرکٹ گرومرز اکیڈمی حیدرآباد پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر101 رنز بنائے ، علیزہ لغاری نے 19 جبکہ عیشاء راہوپوٹو نے 12 رنز بنائے، فاتح سائیڈ کی جانب سے کپتان انٹرنیشنل پلیئر ساجدہ شاہ نے آٹھ رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل جبکہ انھوں نے دو شاندار کیچ بھی پکڑے اور ایک کھلاڑی کو رن آؤٹ بھی کیا

حمیرا نظیر نے 18رنز کے عقموض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف کپتان ساجدہ شاہ اور نباء بھٹی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 15.3 اوورز میں حاصل کرلیا، ساجدہ شاہ نے زمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سینچری اسکور کی اور انھوں نے چار چوکوں اور دو بلند و بالا چھکوں کی بدولت 59 رنز بنائے ، نباء بھٹی 24 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہی، ناکام سائیڈ کی جانب سے بختاور نے آٹھ رنز جبکہ روبایشاء نے 17 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، فاتح ٹیم کی ساجدہ شاہ آل راؤنڈ کارکردگی کی بناء پر پلئیر آف دی میچ جبکہ گرومرز اکیڈمی کی کنزہ گل پلیئر آف دی چیمپیئن شپ قرار پائی، میچ کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قائم اکبر نمائی، اسٹنٹ کمشنر(یوٹی) سائرہ اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی گورننگ بورڈ کے رکن سید فاروق شاہ نے فائنلسٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم۔ کیے جبکہ ونر ٹیم کو دو لاکھ ، کٹ بیگ جبکہ رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد دیئے گئے، اس موقع پر کوآرڈینیٹر سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن راحت علی شاہ، چیمپیئن شپ آبزرور اقبال ملک، احمد علی جعفری یاسین شیخ، عقیل احمد، عامر کفایت، ریحانہ بھٹی، بشری عارف ودیگر بھی موجود تھے۔

تعارف: newseditor