پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کی حیدر علی کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی اور سیکرٹری جنرل محمد ظفر نے ٹوکیو پیرالمپکس میں حیدر علی کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ ٹوکیو پیرالمپکس میں ڈسکس تھرو 55.26 میٹر تھرو کر کے حیدر علی نےپاکستان کی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حیدر علی آئندہ بھی ایسے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

error: Content is protected !!