پیرا اولمپکس، پاکستان کے حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی

ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں پاکستان کے حیدرعلی نے تاریخ رقم کر دی۔پاکستان کے حیدر علی نے پیرالمپکس ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا، حیدر علی نے تیسری باری میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں باری میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔حیدر میڈل جیتنے کے بعد پاکستانی پرچم تھام کر تماشائیوں سے داد وصول کر رہے ہیں۔حیدر میڈل جیتنے کے بعد پاکستانی پرچم تھام کر تماشائیوں سے داد وصول کر رہے ہیں۔ حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں، حیدر علی نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں۔

تعارف: newseditor