آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل آج کھیلے جائینگے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 کے دونوں سیمی فائنلز آج اتوار 5 ستمبر 2021 کو کھیلے جائیں گے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کرکٹ کلب کا مقابلہ محمد حسُین کرکٹ کلب سے ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ گلبرگ پر ہوگا

جبکہ دوسرا سیمی فائنل داؤد اسپورٹس کرکٹ کلب اور النور جیمخانہ کے مابین راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ گلبرگ پر کھیلا جاۓ گا توقع ہے کہ ان میچوں میں کئی اسٹار کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں سرفراز احمد ، اسد شفیق ، فواد عالم ، انور علی ، میر حمزہ ، سعود شکیل ، تابش خان شامل ہیں واضح رہے کہ مذکورہ ٹورنامنٹ کا فائنل 5 ستمبر کو ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر کھیلا جانا تھا جوکہ شہر میں ہونے والی بارشوں کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے اب مذکورہ ٹورنامنٹ کا فائنل پیر 6 ستمبر 2021 کو ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر کھیلا جاۓ گا

error: Content is protected !!