پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے انتخابات گزشتہ روز پشاور میں منعقد ہوئے جس میں آئندہ چار برس کے لئے فیڈریشن کے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا منتخب ہونیوالے عہدیداروں میں چیئرمین سید عاقل شاہ ‘صدر عبدالمبین چوہدری’نائب صدور میں محمد ارشد ستار ‘کرنل صدف اکرم’محمد سلیم اور طارق عزیز ‘جنرل سیکرٹری محمد ریاض ‘ایسوسی ایٹ سیکرٹری منظور کاکڑ’خزانچی غلام فرید جبکہ ایگزیکٹو ممبران کے لئے عرفان شیراز’مختار احمد ‘اصغر علی اور ارشاد درانی شامل ہیں’اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عبدالمبین اور چیئرمین سید عاقل شاہ نے کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ ریسلنگ میں پاکستان کے کھلاڑی مزید بہتر اور بڑی کامیابیاں اپنے نام کریں گے تاہم اس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔