آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ،جانی فرینڈز بغہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

ایبٹ آباد (شوکت حسین) آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ جانی فرینڈز بفہ نے الشہید نواں شہر کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی مہمان خصوصی ڈاکٹر عامر محمود انجینئر سجاد خان اور گیسٹ آف ہانر ساجد محمود تھے نواں شہر گرائونڈ میں جاری فٹبال ایونٹ کے اہم میچ میں ایک دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعدجانی فرینڈ ایف سی بفہ نے اپنی حریف ٹیم الشہید کلب نواں شہر کو پنلٹی ککس پر چار ایک سے شکست دے دی پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا دوسرے ہاف میں جانی فرینڈز کو پنلٹی کک ملی جس پر گول بناکر برتری حاصل کر لی

کچھ دیر بعد ہی الشہید کلب کے فارورڈ نے فری کک پر خوبصورت گول بنا کر میچ میں واپسی کا بگل بجا دیا اور یوں مابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا پنلٹی ککس پر جانی فرینڈز بفہ نے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی اسموقع پر میچ ریفری زاہد چیمہ تھے مہمان خصوصی ڈاکٹر عامر محمود صدر امید ویلفئر ٹرسٹ نے آرگنائزرز کی حوصلہ افزائی کے لئے کیش پرائز کا اعلان کیا آج جانی فرینڈ بفہ نواں شہر یونائیٹڈ سے کوارٹر فائنل میں مد مقابل ہوگی

error: Content is protected !!