پشاور فٹبال لیگ ، مارخور چترال ، واریئرز ، پختونز اور کرم ٹائیگرز نے کامیابی حاصل کی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)پشاور فٹبال لیگ کا چوتھا ایڈیشن طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں جاری ہے’گزشتہ روزکھیلے گئے میچز میں مارخور چترال ، ڈی جی سپورٹس واریئرز ،افغان ٹی وی پختونز اور کرم ٹائیگرز نے کامیابی حاصل کی جبکہ ڈی سی چارسدہ اور پرائم ستور کا میچ برابر رہا ، اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت عبداﷲ وزیر صراف مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور تحسین اللہ،ایڈمنسٹریٹر ارشاد خان اور چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی وچیف ایگزیکٹیو یوتھ گلیم ویلفیئر آرگنائزیشن گل حیدر سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔

یوتھ گلیم ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام پشاور فٹبال لیگ میں خیبر پختونخوا سے 13 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں’پہلامیچ چارسدہ اور پرائم ستور کے مابین بغیر کسی گول کے برابر رہا ،دوسرے میچ میں مارخورچترال نے مردان کنگ کو دو صفر سے شکست دی ،میچ کے 31 ویں منٹ میں شیراز جبکہ 47 ویں منٹ میں خلیق نے گول سکور کئے ، تیسرا میچ ڈی جی سپورٹس وارئیرز اور ورسک ایف سی کے مابین کھیلاگیا جس میں ڈی جی سپورٹس واریئرز نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف کے 60 ویں منٹ میں رحمان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی

چوتھے میچ میں افغان ٹی وی نے ڈی سی صوابی ٹیم کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی ، افغان ٹی وی کی جانب سے راحت نے گول سکور کیا، پانچواں میچ کرم ٹائیگرز اور چترال دروش کے مابین کھیلاگیا جس میں کرم ٹائیگرز نے ایک کے مقابلے بارہ گول سے فتح حاصل کی کرم کی طرف سے عمر ، خالد ، شبیر ، حمز ہ ، رحمان ، عمیر اور چترال کے طرف عارف نے واحد گول کیا ، میچ میں ریفریز کے فرائض انورخان ، اور سرور ، اسسٹنٹ ریفریز میں اکرام اور ہدایت جبکہ میچ کمشنرکے فرائض نصر الدین نے انجام دیئے۔

error: Content is protected !!