یوم دفاع، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا نمائشی میچز کے انعقاد کا اعلان

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا نمائشی میچز کے انعقاد کا اعلان ، پی ایچ ایف کے کوارڈینیٹر و سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین کے مطابق جی ایم ویمنز ونگ سندھ سیدہ شہلا رضا الیون اور جی ایم ویمنز ونگ پنجاب راحت خان اکیون کی ٹیمیں امنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت یوم دفاع پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کے تیاریاں جارہی ہیں، حیدر حسین کے مطابق محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت سندھ کے اشتراک سے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں دو نمائشی میچز کا انعقاد کیا جارہا ہے، پہلا میچ جنرل مینیجر پی ایچ ایف ویمنز ونگ سندھ سیدہ شہلا رضا اور جنرل منیجر پی ایچ ایف ونگ پنجاب راحت خان کے درمیان سپہر 3 بجے جبکہ دوسرا میچ عزیز بھٹی الیون اور راشد منہاس الیون کے درمیان شام 5 بجے کھیلا جائے گا، اس سلسلے میں مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔۔

تعارف: newseditor