پاکستان سائیکلنگ کا ایک کوچ اور ایک جونئیر سائیکلسٹ 25 روزہ تربیت کے لیےجنوںی کوریا روانہ

پاکستان سائیکلنگ کا ایک کوچ اور ایک جونئیر سائیکلسٹ 25 روزہ تربیت کے لیےجنوںی کوریا روانہ ہوگئے
مسٹر سرمد شباب سائیکلنگ کوچ اور مسٹر افنان ایک جونئر سائیکلسٹ جنوبی کوریا ورلڈ سائیکلنگ سنٹر میں 25 دن کی تربیت کے لیے گزشتہ رات 13 جون 2022 کو کوریا روانہ ہوگئے۔ڈاریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے دونوں کو اپنی نیک تمنائیں کے ساتھ روانہ کیا- ساتھ میں نثار احمد نائب صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن بھی موجود تھے۔ اس سلسلے میں ہونے والے اخراجات کورینز سائیکنگ فیڈریشن برداشت کریں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ سب صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ کی وجہ سے ممکن ہوا۔ ان کی انتھک کوششوں سے پاکستانی سائیکلسٹ اور کوچز کے لیے دنیا کے مشہورکورین سائیکلنگ سنٹر میں تربیت ممکن ہوئی۔ اب تک ایک درجن سے زائد مرد خواتین کوچز اور رائیڈرز نے تربیت حاصل کی ہے۔ مسٹر شاہ نے اس موقعہ پر بتایا کہ نئے تربیت یافتہ کوچز پاکستان میں سائیکلنگ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورین سائیکلنگ حکام نے مستقبل میں بھی ہمارے سواروں اور کوچز کو تربیت کے مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً تمام پرانے کوچز ریٹائر ہو چکے ہیں اور ہم کوریا کے شکر گزار ہیں جن کی مدد سے ہم یو سی آئی لیول II کے کوچز کی نگرانی میں پاکستان میں تربیتی کیمپ جاری رکھنے کے قابل ہیں۔

error: Content is protected !!