دوسرا آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال گولڈ کپ ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا

کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ) بلوچستان میں مقبول ترین کھیل فٹبال کا گزشتہ سال 17 سالوں کے بعد گولڈ کپ منعقد ہوا۔ جس کو لاکھوں کی تعداد میں عوام اور سینکڑوں کی تعداد میں کھلاڑیوں اور آفیشلز نے سراہا۔


اب محکمہ کھیل حکومت بلوچستان اسی کے تسلسل کا دوسرا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال گولڈ کپ منعقد کرنے جا رہا ہے۔ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اس ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کوئٹہ کی سو سے زائد ٹیموں کے مابین 6 ستمبر سے شروع ہوگا۔ افتتاحی میچ یزدان خان ہائی اسکول میں کھیلا جائے گا اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے لیے دیگر گراؤنڈ جن میں ریلوے فٹبال گراؤنڈ، شاہوانی اسٹیڈیم سریاب روڈ آئی ٹی یونیورسٹی گراؤنڈ کا بھی انتظام کیا گیا ہے جس میں کوئٹہ کے مختلف کلبز اپنے کھیل کے جوہر دکھائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے دوران ملک بھر سے آئے ہوئے اور مقامی کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔


گولڈ کپ کے دوسرے اور فائنل راؤنڈ کا اعلان پریس کانفرنس کی صورت میں جلد کیا جائے گا۔ جس میں وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان عمران گچکی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ سمیت محکمہ کے اعلی افسران، کوچیز اور دیگر آفیشلز شرکت کریں گے۔

error: Content is protected !!