ایبٹ آباد نیٹ بال ایسوسی کے عہدیداروں کا چنائو مکمل

ایبٹ آباد(سپورٹس رپورٹر)ایبٹ آباد نیٹ بال ایسوسی کے عہدیداروں کا چنائو مکمل ،خالد خان جدون سرپرست اعلی، خانویز خام چیئرمین، جمعہ خان سلمان خیل صدر جبکہ فاروق خان جنرل سیکرٹری منتخب کر لیے گئے اس حوالے سے ایبٹ آباد میں ایک میٹنگ کا انعقاد ایبٹ آباد میں گزشتہ روز ہوا جس میں صوبائی و ڈویژنل نیٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وسیم فضل ،مشتاق احمد شاہ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی

میٹنگ میں متفقہ طور پر عہدیداروں کا چنائو مکمل کر لیا گیا اس موقع پر سرپرست اعلی و دیگر عہدیداروں نے نیٹ بال ایسوسی ایشن کو فعال کرنے اور کھلاڑیوں کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنے کو یقینی بنانے عزم کیا اور کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے گا اور ذیادہ سے ذیادہ کھلاڑیوں کو نیٹ بال سے متعارف کروایا جائے گا اور ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد میں نیٹ بال کے فروغ کے لیے اپنی توانائیاں بروئے کار لائی جائے گی نیٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں میں سرپرست اعلی خالد خان جدون، چیئرمین خانویز خان، صدر جمعہ خان، نائب صدر عبدالواسع خان جدون، جنرل سیکرٹری عمر فاروق خان، نائب صدر حلیم شاہین، سنیئر نائب صدر مشتاق احمد شاہ، جائنٹ سیکرٹری عروسہ ایم اشرف، ایگزیکٹو ممبرز شہلہ بی بی، وقاص اختر اعر نعمان خالد کا چنائو کیا گیا تمام عہدیداروں نے نیٹ بال ایسوسی ایشن کو فعال کرنے اور ایبٹ آباد کے کونے کونے سے کھلاڑیوں کو متعارف کروانے اور سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا ارادہ کیا ۔

تعارف: newseditor