افغانستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان راشد خان نے استعفیٰ دیدیا

افغان کرکٹر راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے۔

راشد خان نے قیادت چھوڑنے کا فیصلہ افغانستان کرکٹ  ٹیم  کے ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ اسکواڈ کے  اعلان کے چند گھنٹوں بعد کیا جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی کپتانی نہیں کریں گے۔

راشد خان نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں میری مشاورت شامل نہیں تھی بطور کپتان ٹیم کی شمولیت کیلئے میری رائے ضروری تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، افغانستان کیلئے کھیلنا ہمیشہ ایک اعزاز کی بات رہی ہے۔

تعارف: newseditor