پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ون ڈے اسکواڈز نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین گھنٹے طویل بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے دوسرا جبکہ نیوزی لینڈ کے قومی ون ڈے اسکواڈ نے اپنا پہلا پریکٹس سیشن کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کو سخت سیکیورٹی میں نجی ہوٹل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم لایا گیا۔
گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے لیے الگ الگ نیٹس لگائے گئے جہاں بولنگ اور بیٹنگ پریکٹس کی گئیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اسسٹنٹ کوچ عبدالرزاق نے فیلڈنگ سیشن میں اسٹمپ، ہٹنگ اور ڈائیونگ کی خصوصی مشقیں کروائیں۔
دونوں ٹیموں کا کل بھی شام ساڑھے چار بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن شیڈول ہے۔