نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور نئی ٹرف کا افتتاح وزیراعظم کرینگے; سیکرٹری سپورٹس پنجاب

 

نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور نئی ٹرف کے افتتاح کے حوالے سے سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔

 

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے تفصیلی بریفنگ دی،سیکرٹری سپورٹس بورڈ پنجاب شاہد زمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف جلد نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی نئی ٹرف اور تزئین و آرائش کے کام کا افتتاح کرینگے،

 

افتتاحی تقریب کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں،سٹیڈیم میں عارضی ہسپتال بھی قائم کیا جائے گا،صفائی کے بہترین انتظامات کیلئے اقدامات کئے جائیں،واسا بارشی پانی کی نکاسی کریگا۔

 

 

error: Content is protected !!