نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پزیر ہوگئی

کوئٹہ(محمد شاہ دوتانی)قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پزیر ہوگئی،پاکستان واپڈا کی پہلی پوزیشن وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے انعامات تقسیم کیں،تفصیلات کے مطابق بلوچستان ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی تعاون سے منعقدہ پانچ روزہ نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ پاکستان واپڈا نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،پنجاب کی دوسری اور سندھ کی تیسری پوزیشن پر قبضہ بلوچستان کو عبرتناک شکسٹ کا سامنا کرنا پرا کسی پلیئر نے میڈل حاصل نہیں کیا،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جہنوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیں

اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل،ثقافت،امور نوجوانان عبدالخالق ہزارہ،سیکرٹری عمران گچکی،ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ عمران یوسف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس آصف لانگو،صدر بلوچستان ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن محمدایوب خلجی،جنرل سیکرٹری اعجاز علی،ہینڈبال ایسوسی ایشن کے صدر شیر محمد ترین،مسٹرہاکستان نثارخان خلجی،فوکل پرسن عبدالغفور بلوچ،مصطفیٰ خان،قومی کراٹے ٹیم کوچ شاہ محمد شان، آغامحمد مینگل،کاظم علی،ناظرحسین ودیگر بھی موجود تھے،پاکستان واپڈا کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے گرلز و بوائز مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کیے،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پہلی پوزیشن والے کیلئے ایک لاکھ،دوسری کو پچاس ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے پلیئر کو پچیس ہزار روپے کیش پرائز دینے کا اعلان کیا،قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ مہمان کھلاڑیوں کو کوئٹہ آمد پر خوش آمدید کہتاہوں امید ہے کوئٹہ کے موسم اور یہاں کے سہولیات سے مستفید ہوگئے ہونگے

بلوچستان حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،صوبے کے تمام 33ڈسٹرکٹس میں سپورٹس کمپلیکس بنارہے ہیں،جبکہ تحصیل سطع ہر فٹسال گراونڈ تعمیر کررہے ہیں،اس سے کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہوگا،صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ وزیراعلیٰ کی خصوصی دلچسپی سے لگاتار میگاء سپورٹس ایونٹس منعقد کرارہے ہیں،جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہونگے وہاں اسپتال ویران ہوتے ہیں،کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد سے صحت مندانہ معاشرے کا قیام ممکن ہوسکے گا۔آخر میں وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی وزیرکھیل،سیکرٹری کھیل کے اعزاز میں آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے خصوصی سونئیرز پیش کیے گئے۔

تعارف: newseditor