نیوزی لینڈ کو انٹرنیشنل کونسل میں دیکھیں گے، رمیز راجہ کا ردعمل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سیریز منسوخ کرنے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں رمیز راجہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے، مجھے فینز اور کھلاڑیوں کے لیے بہت افسوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے واپسی کا یکطرفہ فیصلہ کیا اور اس معاملے میں کچھ شیئرنہ کرنا بھی مایوس کن ہے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو آئی سی سی میں دیکھیں گے۔

تعارف: newseditor