دورہ منسوخ ہونے سے شعیب اختر بھی صدمے سے دوچار

سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی جانب سے شدید افسردگی کا اظہار کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تہلکہ مچ گیا ہے اور اس موقع پر شائقین کرکٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا رخ کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔جہاں شائقین کرکٹ ٹوئٹر پر مختلف ٹوئٹس کررہے ہیں تو وہیں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکانٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ راولپنڈی سے افسوسناک مناظر اور خبریں آرہی ہیں۔سابق کرکٹر کا یہ ٹوئٹ دیکھنے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ وہ بھی شائقین کرکٹ کی طرح شدید صدمے میں ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا نیوزی لینڈ سے اچانک سیریز منسوخ ہونے پر کہنا ہے کہ سیریز منسوخ ہونے سے پاکستان کو دھچکا لگا ہے۔شعیب اختر نے واضح کیا کہ سکیورٹی کی کلیئرنس کے بعد ہی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی تھی۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی دی گئی تھی۔

error: Content is protected !!