نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے اچانک دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل بھی پاکستان کی حمایت میں بول پڑے۔
دھواں دھار بیٹنگ کے لیے مشہور کرس گیل نے اپنے ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا جسے پڑھ کر کرکٹ فین خصوصاً پاکستانی مداحوں کے چہرے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
کرس گیل نے لکھا کہ ‘میں کل پاکستان جا رہا ہوں، میرے ساتھ کون آ رہا ہے؟’ ویسٹ انڈیز کے گیل کا بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
دوسری جانب مداحوں سمیت پا کستانی کھلاڑیوں نے بھی کرس گیل کے بیان کا خیرمقدم کیا۔
سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا اصل چیمپئن تو آپ ہیں، پاکستان کی جانب سے آپ کے لیے بے حد محبتیں۔
شاداب خان بولے آپ جب بھی پاکستان آنا چاہیں، آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔ فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ آپ سے پاکستان میں ملاقات ہوتی ہے۔
خیال رہے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی کا جواز پیش کرکے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے۔