دوسرا ریاض خان میموریل ڈویژنل باسکٹ بال ٹورنامنٹ انیگما کلب چمبہ نے اپنے نام کر لیا

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر) دوسرا ریاض خان میموریل ڈویژنل باسکٹ بال ٹورنامنٹ انیگما کلب چمبہ نے ہزارہ شاہین کلب کو شکست دیکر اپنے نام کر لیا مہمان خصوصی نبیل عباسی رحمر تنولی اور سابق انٹر نیشنل کھلاڑی اور واپڈا کوچ محمد جہانگیر تھے

وقاص خان اور سابق انٹر نیشنل کھلاڑی و ڈائریکٹر سپورٹس ہری پور یونیورسٹی رفیق خان کے زیر اہتمام چمبہ ریاض خان میموریل باسکٹ بال کورٹ میں جاری دوسرے ریاض خان میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایک زبر دست مقابلے کے بعد انیگما کلب نے اپنے حریف ہزارہ شاہین کلب کو 70;47;62سے شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لی ایونٹ میں ہزارہ بھر سے سولہ کلبز نے حصہ لیا ہزارہ شاہین اور انیگماکلب نے ٹاپ ٹو میں جگہ بنا ئی

اس موقع پر مہمان خصوصی نبیل عباسی رحمت تنولی سابق انٹر نیشنل باسکٹ بال کھلاڑی محمد جہانگیر نے کہا کہ موجودہ دور میں کھیل جیسی مثبت سرگرمیاں وقت کی اہم ضرورت ہیں کیونکہ نوجوانوں کو ایک سازش کے تحت انٹر نیٹ میں پھنسایا جا رہا ہے اور نوجوانوں کو اس دور میں کھیلوں اور مسجدوں کی جانب راغب کرنا کسی عبادت سے کم نہیں اس موقع پر سپیشل گیسٹ محمد جہانگیر کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی اور کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور کٹس تقسیم کی گئیں

error: Content is protected !!