پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اور خیبر پختونخواہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 30ستمبر سے پشاور میں منعقدہ صوبائی ہاکی لیگ کیلئے ڈویژن کی سطح ٹیموں کیلئے ٹرائلز سلسلہ مکمل ہوگیااور ہزارہ ڈویژن ٹیم کیلئے بھی لیگ ارگنائزنگ سیکرٹری ظاہر شاہ کی نگرانی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ٹرائلزلیکر فہرست جاری کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ کھیل اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں خیبر پختونخواہاکی لیگ منعقدہ کیاجائیگا،جسکے لئے مختلف ڈویژن کی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دینے کیلئے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدرا ور ہاکی لیگ کے ارگنائزنگ سیکرٹری ظاہر شاہ کی نگرانی میں چیف سلیکٹرسابق اولمپئن رحیم خان ،سابق انٹر نیشنل کھلاڑیوں یاسر اسلام اور ضیاء الرحمن بنوری نے صاف وشفاف طریقے سے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے
گزشتہ روز ایبٹ آبادمیں پولیس ہاکی گرائونڈ پر بھی ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا انعقاد کیاگیاجس میں کثیر تعدادمیں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ٹرائلزمیں جن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاان میں گول کیپر کیلئے احمد منیر ، انیس، ہاف بیک کیلئے وقار نسیم ، بلال سرفراز ، عثمان ، حمزہ سجاد ، حارث ، حماد یونس ، حسین خان ، ازان علی ، مشتاق ( ایف آر)عباس علی ، فارورڈ کیلئے حسنین شاہ سائم نوید ، عرفان ، احسان ، محمود ، منیب شاہ ، عمر شہزاد ، فرمان ، مسلم خان (ایف آر)عثمان ملک ، اور حسن مالک شامل ہیں ۔اس موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن ہدایت اللہ نے اس لیگ کو خیبر پختونخوامیں ہاکی کی ترقی میں ایک سنگ میل قراردیااوراس امید کا اظہارکیاکہ انشاء اللہ اس سے ہاکی کو فروغ میں ملے گابلکہ نیاٹیلنٹ بھی سامنے آئیگا،انہوںنے کہاکہ صوبائی ایسوسی ایشن اپنی مدد آپ کے تحت اب تک کئی چھوٹے بڑے ٹورنامنٹس اور لیگ میچز بھی منعقد کروائے ہیں تاہم خیبر پختونخواکی سطح پرایک منفرد لیگ کرانے کیلئے کافی بھاگ دوڑ کی،اللہ کے فضل سے اس کوشش میں کامیاب ہوگئے اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخواکے ڈی جی اسفندیار خٹک نے ہمیں یقین دہانی کرائی
اوراللہ کے فضل سے اب صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہاکی لیگ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں،ظایر شاہ نے کہاکہ اس لیگ کی خصوصیت یہ ہے کہ ہر ٹیم میں دو سینئر اور دو جونیئر نیشنل کھلاڑی شامل ہونگے،اس سے نئے کھلاڑیوں کو بھی سیکھنے کا موقع ملے گا،انہوںنے مذیدکہاکہ ان کھلاڑیوں کے کھیلنے کے بہترین مواقع مہیاکرنے کیساتھ ساتھ میچ فیس بھی ملے گاجوکہ ہاکی کھلاڑیوں کیلئے انہتائی حوصلہ آفزاء بات ہے۔