سجاس نے 72 رنز سے ڈائریکٹرز آف کے ڈی اے الیون کو شکست دے دی

سجاس نے 72 رنز سے ڈائریکٹرز آف کے ڈی اے الیون کو شکست دے دی، ناقابل شکست 61 رنز بنانے پر شاہد انصاری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، حشام الکبیر کے ناقابل شکست 67 رنز بھی ان کی ٹیم کے کام نہ ائے، سیکریٹری کے ڈی اے نعیم وحید، ممبر ایڈمن قدیر منگی اور چیف انجینئر کے ڈی اے خالد مسرور نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، تفصیلات کے مطابق کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی انجینئرز ڈیپارٹمنٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سجاس) اور ڈائریکٹرز آف کے ڈی اے الیون کے درمیان نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا، ڈاکٹر ایم اے شاہ اسپورٹس کمپلیکس کار ساز میں کھیلے جانے والے میچ میں سجاس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے، شاہد انصاری 6 چوکوں اور 2 بلند وبالا چھکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 61 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، سلیمان خان ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 25 گیندوں پر 45 رنز اور احسان خان 16 گیندوں پر 32 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، ایاز منشی نے 2 اوور میں 18 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کی، دیگر بولرز میں طاہر جاوید، فضل بخاری اور نعیم ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے، حدف کے تعاقب میں کے ڈی اے ڈائریکٹرز الیون مقررہ اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 140 رنز بناکر ہمت ہارگئی، حشام الکبیر کے 45 گیندوں پر 67 رنز بھی ان کی ٹیم کے کام نہیں ائے، فاتح ٹیم کے مقصود احمد، ذیشان حسین، منصور علی بیگ اور جنید راجپوت کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئیں،


اس موقع پر کے ڈی اے کے سیکریٹری اور ممبر ایڈمن نے محکمہ کے ریٹائرڈ افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کرکٹ میچ کے انعقاد کو ایک بہترین اور انوکھا انداز قرار دیا، انہوں نے کے ڈی اے میں ایک بار پھر کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور مختلف ٹیموں کے قیام کے لئے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف میمن کے سامنے رکھنے کا عندیہ دیا،
میچ کے اختتام پر کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سیکریٹری نعیم وحید، ممبر ایڈمن قدیر منگی، چیف انجینئر خالد مسرور، نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، سجاس کے کپتان آصف خان نے وننگ ٹرافی،جبکہ ڈائریکٹرز آف کے ڈی اے الیون کے کپتان ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کمال صدیقی نے رنرز اپ ٹرافی وصول کی، فاتح ٹیم کے شاہد انصاری میچ کے بہترین کھلاڑی اور رنرزاپ ٹیم کے حشام الکبیر بہترین بلے باز قرار پائے اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے خرم عارف، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی، ڈائریکٹر ایڈمن انجینئرنگ محبوب عالم، فاضل بخاری، محمد راشد ریاض، سابق چیف انجینئر مبین صدیقی، اور محمد نسیم بھی موجود تھے۔۔

error: Content is protected !!