فرنٹیئر کالج پشاور کی سابق ڈائریکٹر سپورٹس رحم بی بی کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد

پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس پروقار تقریب میںصوبے کے مختلف اضلاع کی کالجزکی پرنسپل و اساتذہ نے شرکت کی،
پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاورمیں خواتین کی تاریخی تعلیمی درسگاہ فرنٹیئر کالج برائے خواتین کی سابق ڈائریکٹر سپورٹس رحم بی بی کی اعزازمیں ایک پروقار تقریب کاانعقادکیا گیا ،ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور جمشید بلوچ کی جانب سے پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس تقریب میں پشاور،ہری پور،خیبر،چارسدہ سمیت مختلف اضلاع کی خواتین کالجز کی پرنسپلز اور اساتذہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اپنے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحم بی بی نے جمشید بلوچ اور مسزگل صنوبر اخلاص کا شکریہ اداکیاکہ انہوں نے ریٹائرڈ منٹ کے بعد بھی یاد رکھا اورعزت دی ،

انہوںنے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جمشیدبلوچ ایک قدردان انسان ہیں انہوں نے ہر کسی کو عزت دی وہ جس طرح محنت اور لگن سے کھیل اور کھلاڑیوں کی ترقی کیلئے کام کرتے ہیں اسکے کام کو لوگ سراہتے ہیں ،انہوں نے ہمیشہ کھیلوں سے وابستہ لوگوں کو عزت دی ہے اور ایک اچھی روایت قائم کردی ہے ،رحم بی بی نے کہاکہ اپنے 40سالہ دور ملازمت میں اس طرح کا بندہ نہیں دیکھااگر محکمہ کھیل کے حکام نے اس شخصیت کو موقع دیاتو انشا اللہ کوئی شک نہیں کہ صوبے میں کھیلوں کا شعبہ صحیح معنوں میں ترقی کرے گی۔انہوںنے کہاکہ انکی ہمیشہ کوشش رہی کہ کالج میں سپورٹس کو فروغ دیکر باصلاحیت اور ٹیلنٹڈبچی کو ٹریننگ دیکر انہیں کھیلو ں کی دنیامیں متعارف کروں،اپنے کالج میں ہر کھیل کی ٹیمیں تیار کررکھی تھی،یہی وجہ تھی کہ پشاوراور صوبے میں بلکہ پاکستان کی سطح پربھی کھیلوں کے میدان میں گفرنٹیئر کالج کی طالبات نے ایک نام پیداکیا ،انہوں نے کہاکہ اگر انسان اپنی ذمہ داریوں کو پہچانے اور ایمانداری سے کام کریں تو ان کا رزلٹ ضروراچھاآئے گا

تقریب سے ریجنل سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حیات آباد کی پرنسپل شاہدہ گیلانی،گرلز ڈگری کالج کلابٹ ٹائون شپ ہری پور کی پرنسپل عائشہ بتول، گرلزڈگری کالج تاجوبی بی چارسدہ کی پرنسپل آنیلابیگم،گرلزڈگری کالج عمرزئی چارسدہ کی پرنسپل رخسانہ انور،گرلزڈدگری کالج گلبہار کی پرنسپل پرورفیسر طاہرہ ڈار،،سپورٹس لیکچرر نجمہ نازقاضی،گرلزڈدگری کالج ترخہ کی پرنسپل روحینہ اکرم ،سپورٹس لیکچرر خدیجہ،سمیت فربٹیئر کالج کی روشن زہرہ،بینش اقبال اور صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید سلطان علی شاہ (سلطان بری) نے بھی خطاب کیااور خیبر پختونخوابلکہ پاکستان کی خواتین کھیلوںکی ترقی کیلئے انکی خدمات کو سراہا۔آخر میں آر ایس اوجمشید بلوچ اور تمام کالجز کی پرنسپلز اور اساتذہ نے مسزرحم بی بی کو انکی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ دیدی ۔

error: Content is protected !!