نیشنل روپ سکیپنگ چیمپئین شپ آئندہ ماہ اکتوبر میں ہوگی

پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل روپ سکیپنگ چیمپئین شپ آئندہ ماہ 17 اکتوبر سے کراچی میں ہوگی۔پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئین شپ میں چھ کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز اینڈ ڈبلز، مینز ٹیم اور لیڈیز ٹیم ایونٹ شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں فائنل مقابلے 19 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے اور ان مقابلوں کے بعد کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد بھی تقسیم کی جائیں گے۔مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے 40 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کے لئے انتخاب کیا جائے گا اور منتخب کھلاڑی تھائی لینڈ اور ملائشیاء کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

تعارف: newseditor